امریکہ نے افغانستان سے انخلا کی تردید کر دی
دوحہ(آئی این پی) امریکہ نے قطر میں طالبان کے ایک نمائندے کے ترجمان جس نے کہا تھا امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا پر رضا مند ہوگیا ہے کے بیان کی تردید کر دی۔ امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوبٹلر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب تک کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوجاتا کوئی بھی بات حتمی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اب تک طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے چھ دور ہو چکے ہیں جن میں قابض فوج کا مکمل انخلا سب سے اہم نکتہ رہا ہے۔