وفاقی حکومت کو ٹیکس محصولات کے سلسلے میں سندھ حکومت سے سیکھنا چاہیے، بختاوربھٹو
کراچی(نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بڑی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو ٹیکس محصولات کے سلسلے میں سندھ حکومت سے سیکھنا چاہیئے۔سندھ میں ٹیکس محصولات میں اضافے پربختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میںکہا کہ وفاقی حکومت کو ٹیکس محصولات کے سلسلے میں سندھ حکومت سے سیکھنا چاہیئے۔ سندھ میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کچھ خرچ کئے اور عجیب و غریب اشتہار دیئے بغیر ہوا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی حد تک لوگوں نے جس کو ووٹ دیا ہے اس پر اعتماد کیا ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔