منڈی بہاء الدین: فخر لالیکا نے پی ٹی آئی چھوڑ دی‘ پی پی میں شامل ہونیکا فیصلہ
منڈی بہاو الدین (نوائے وقت نیوز) پارٹی قیادت کے کے فیصلوں سے نالاں تحریک انصاف کے ایک اور پنچھی نے گھونسلا بدل لیا۔ منڈی بہاؤالدین سے تحریک انصاف کے رہنما فخر لالیکا نے پارٹی چھوڑ دی۔فخر لالیکا نے قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ فخر لالیکا نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 86 کی ٹکٹ کا وعدہ کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت نے قومی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فخر لالیکا کی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ فخر لالیکا کا پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں