پاکستان کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے،نقاش علی خان
اٹک ( نامہ نگار ) مرکزی چیئرمین پی پی سی آئی ایچ آر پاکستان نقاش علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے ملک و قوم کو جوڑ کر رکھنا پاک فوج کی ذمہ داری ہے اور ہماری ذمہ داری قوم تک پیغام پہنچانا ہے قوم کو ایک نئی امید دینا ہے جن مسائل کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا وہ مسائل پاک فوج تک پہنچانے ہیں ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں ، ہر اس منفی پروپیگنڈے کا کاونٹر کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو پاکستان کے خلاف ہونگے جن سے ریاست کو نقصان ہوگا ان کو دفن کروانا ہماری ذمہ داری ہے ۔