خالد شاہ کا سوئم
کراچی (نیوزرپورٹر) سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر گروتھ آف اسکاوٹنگ ممتاز ماھر تعلیم آل سندھ پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین سید خالد شاہ کا سوئم مسجد نور بلاک ایل نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثنا سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے تحت سید خالد شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ھفتہ 23 جون کو شام 5بجے اسکاوٹس آڈیٹوریم اسکاوٹس ھیڈ کوارٹر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن نزد آرٹس کونسل چورنگی میں منعقد ہوگا۔