لندن میں شائقین نے نجم سیٹھی کو گھیر لیا، گو نواز گو کے نعرے، پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی، نجم سیٹھی
لندن( آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست کے بعد اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے پاکستانی شائقین نے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو گھیر لیا اور ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے۔نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے بدسلوکی اور دھکے دیئے گئے۔ پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی۔