مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے 500 سکھ یاتری کل پاکستان آئیں گے
لاہور(آن لائن)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے500 سکھ یاتری10روزہ تقریبات کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے۔متروکہ وقف املاک کے مطابق یاتری کل صبح 9بجے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچیں گے جبکہ انکا قیام30 جون تک ہوگا۔ وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے حوالے سے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جس میں مقامی ہندو برادری کو بھی شرکت کی دعوت کی جائیگی۔