سرکاری رہائش گاہیں نہ رکھنے والے ریلوے افسران اور اہلکاروں کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کی جانب سے منظوری کے بعد ریلوے افسران اور اہلکاروں کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کی ادائیگی ماہ جولائی سے شروع ہو گی یہ اضافہ ان آفیسروں اور اہلکاروں کوملے گا جنہیں سرکاری رہائش گاہیں الاٹ نہیں ہو سکیں وزارت خزانہ نے تمام ڈویژنوں کو ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔