جلسہ میں نازیبا الفاظ امیدوار تحریک انصاف کیخلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج
کوٹ ادو (خبر نگار) حلقہ پی پی 279پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشرف خان رند نے گزشتہ دنوں اپنے سیاسی جلسہ میں تقریر کے دوران مبینہ توہین امیز الفاظ بول دئیے تھے جس پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہد حسین گرمانی سمیت جنرل کونسلروں بشیر احمد رحمانی،باقر نقوی،طارق مسیح سمیت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلعی صدر کاشف رحمانی ،ملک شاہد چنڑ،حاجی خادم چانڈیہ،علی عباس شیخ،ملک کاظم موریہ،ایاز خان لودھی،غلام الیاس ہڈوار،شیخ تنویر عباس،رمضان چغتائی،سمیت سینکڑوں افراد نے پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مذکورہ امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے الفاظ درج تھے ،بعد ازاں پریس کلب کوٹ ادو میں وائس چیئرمین شاہد خان گورمانی جنرل کونسلر بشیر رحمانی،باقر نقوی،ملک کاظم موریہ،ملک شاہد چنڑنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی اور اسے نااہل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔