ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے: حافظ خالد ولید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پی پی 167سے امیدوار حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ اب ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی۔ ووٹر کو ان کے حقوق ملیں گے۔ وطن عزیز پاکستان میں حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھریں۔ قومی خزانے کو لوٹا گیا اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لوگوں کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔