Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا:مریم نواز
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

دہشت گردی کے عفریت پر فوری قابو پایا جائے

Jan 20, 2022 6:42 AM, January 20, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
دہشت گردی کے عفریت پر فوری قابو پایا جائے

امریکا کے اپنے اتحادیوں سمیت افغانستان سے نکلنے کے بعد وہاں حالات میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا اثر پاکستان میں دکھائی دے رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان میں جنگ کی جو آگ بھڑکائی تھی اس کی تپش اور شعلے پاکستان کی طرف بھی آئے اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بہت سی قربانیاں دے کر پاک افغان سرحد کے قریب واقع علاقوں میں امن و امان قائم کیا جس کے بعد ان علاقوں کے باسیوں نے اس بات پر سکھ کا سانس لیا تھا۔ لیکن امریکا اور نیٹو افواج نے بیس برس گزار کر جس طرح کی صورتحال پیدا کر کے افغانستان چھوڑا اس کے نتیجے میں بہت سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک طرف افغانستان میں انسانی المیہ پیدا ہونے کو ہے تو دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں اور وابستگان کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے کہ وہ پھر سے افغانستان کو اپنی بیس بنا کر پاکستان میں اپنی تخریبی کارروائیاں شروع کردیں۔

 ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے، اسد عمر 

کالعدم ٹی ٹی پی کی تخریبی کارروائیوں اور ان کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے لیے سکیورٹی ادارے نہ صرف پوری طرح مستعد ہیں بلکہ وہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں آپریشنز کر کے ٹی ٹی پی کا سر کچلنے میں مصروف بھی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں ایک تازہ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تھل کے علاقے میں آپریشن کے دوران جن دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ان کے نام غیور اور بہاء الدین ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے یہ دونوں دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف جس جگہ پر آپریشن کیا گیا وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ 

دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن (کل)منایا جائے گا

ادھر، دیر زیریں میں پولیس اور دیر لیویز کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار کے شہید اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹاکورو منڈا نامی علاقے میں حملے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسی طرح، پشاور میں پولیس پر دو دستی بم حملے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، ایک واقعے میں بڈھ بیر میں حیات آباد روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دوسرے واقعے میں حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنچاب برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

دو روز پہلے اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں بھی دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں پولیس ناکے پر ڈیوٹی کرتا ہوا ہیڈ کانسٹیبل منور حسین فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ منگل کو شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شرکت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ دہشت گردوںکی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ایک قسم سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس ناکے پر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ملزمان کا سلیپنگ سیل راول پنڈی کے علاقے مصریال میں تھا اور ان کی موٹر سائیکلوں سے ان کو ٹریس کرتے ہوئے ان کی لوکیشن واقعے کی رات کو ہی معلوم کر لی گئی تھی۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جن دو افراد نے یہ کارروائی کی ان کے نام ضرار اور عمر ہیں۔

صوبہ پنجاب میں سکینڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری 

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور قربانیوں کے نتیجے میں ایک لمبے عرصے تک امن قائم رہنے کے بعد اب پھر دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات ایک تسلسل سے ہورہے ہیں۔ ان میں کچھ واقعات کی ذمہ داری تو کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے قبول کر لی جاتی ہے لیکن کچھ واقعات پر ان کی طرف سے کوئی بیان وغیرہ جاری نہیں کیا جاتا۔ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔ یہ صورتحال واقعی تشویش ناک ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی ہزاروں جانوں کی قربانی کے علاوہ اربوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرچکا ہے۔ اس سب کے باوجود امریکا کی طرف سے نہ صرف اس پر شک کیا جاتا ہے بلکہ کئی بار الزام تراشی بھی کی جاتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کی سہولیات سے لیس کرتے ہوئے تیار کرے اور بین الاقوامی برادری کو اپنے مسائل سے آگاہ کر کے افغانستان میں قیام امن اور اپنے ملک کے استحکام کے لیے اس سے مدد حاصل کرے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  • پانی پت کی دوسری جنگ  

    May 18, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ ...

    May 20, 2022 | 00:04
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

    May 19, 2022 | 23:57
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری

    May 19, 2022 | 22:25
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے ...

    May 19, 2022 | 22:23
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

    May 19, 2022 | 22:19
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • 1

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 2

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 3

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 4

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 5

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 1

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 3

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے

    May 19, 2022
  • ’کیا پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟‘

    May 19, 2022
  • میرا سکول اور عمران خان کا جلسہ

    May 19, 2022
  • سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے

    May 19, 2022
  • تارکینِ وطن کے لیے مخصوص سیٹیں

    May 19, 2022
  •  27 شوال …طائف کا تبلیغی سفر

    May 19, 2022
  •  ڈیمز بنائیں پاکستان بچائیں(2)

    May 19, 2022
  •  پاکستانی معیشت؟ 

    May 19, 2022
  • قومی معیشت اور عالمی کساد بازاری 

    May 19, 2022
  • جسٹس فدا محمد خاں، یادیں اور باتیں

    May 19, 2022
  • 1

    مفاد پرست سیاستدان

  • 2

    گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل

  • 3

    چیئرمین نیپرا توجہ کریں

  • 4

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 5

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت

  • 2

    برکاتِ ایمان

  • 3

    عبادت

  • 1

    قیام پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد 

  • 4

    پاکستان یا ہندوستان

  • 5

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    ازخطبات اقبال

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 4

    لب پہ آتی

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group