جاپان امریکہ سلامتی معاہدے پر نظرثانی کو 60 سال مکمل ہونے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں جاپان امریکہ سلامتی معاہدے میں نظرثانی کے 60 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شنزو ابے نے کہاکہ جاپان اور امریکہ کے درمیان اتحاد عالمی امن کے تحفظ کا غیر متزلزل ستون ہے۔ انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ خلا اور سائبر سپیس کے شعبوں میں اس اتحاد کو ترقی دی جائے گی اور مضبوط بنایا جائے گا۔19 جنوری 1960 کو جاپان کے اس وقت کے وزیراعظم نوبوسوکے کِشی اور امریکی صدر وائٹ ڈیوڈ ائزن ہاور نے موجودہ جاپان امریکہ سلامتی سمجھوتے کی نظرثانی پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکہ پر جاپان کے دفاع کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاہم اسے جاپان میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت حاصل ہے۔تقریب میں وزیر اعظم ابے نے، جو سابق وزیراعظم کِشی کے نواسے ہیں نے کہا کہ جاپان امریکہ سلامتی اتحاد عالمی امن کے تحفظ کا ایک مضبوط ستون اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے اوپر اس اتحاد کو ستون کی طرح مضبوط بناتے ہوئے خلا اور سائبر سپیس کے پرامن اور بحفاظت استعمال کو تحفظ دینے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا آئیے، آنے والے 100 سالوں میں جاپان اور امریکہ کے درمیان اتحاد کا ثابت قدمی سے تحفظ کریں اور اسے ترقی دیں ۔اس کے جواب میں جاپان میں امریکی فورسز کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل کیون بی شنائیڈر نے کہا کہ اس اتحاد کی اہمیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ خطے میں سلامتی کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سابق صدر وائٹ ایئزن ہاور کی پوتی میری جین ایئزن ہاور نے کہا کہ 60 سال بعد بھی دونوں لیڈروں کے عزم کی میراث باقی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024