یوکرائن نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی سفیر کی خفیہ نگرانی کی تحقیقات شروع کردی
واشنگٹن (اے پی پی) یوکرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے ملک میں امریکی سفیر کی خفیہ نگرانی کی تحقیقات شروع کردیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں چھان بین شروع کر دی ہے آیا گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں امریکہ کی سابق سفیر میری یووانووچ کو اچانک ملک واپس بلانے سے قبل ان کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کی گئی تھی۔