پاکستان مخالف پراپیگنڈہ پر مشعال ریڈیو کی نشریات بند کر دی گئیں
اسلام آباد (وقائع نگار) حساس ادارے کی رپورٹ پر وزارت داخلہ کی بڑی کارروائی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے پر مشعال ریڈیو کی نشریات بند کر دی گئیں۔ وزارت داخلہ نے مذکورہ ریڈیو کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد آفس کو بھی سربمہر کردیا ہے ذرائع کے مطابق مشعال ریڈیو امریکی ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کررہا تھا۔ وائس آف امریکہ کی فریکونسی چوری کر رکھی تھی اور اس غیر قانونی ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر بلوچستان فاٹا اور بیرون ملک جاری تھی۔ ریڈیو پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پراپیگنڈہ کرنے میں بھی ملوث پایا گیا جس پروزارت داخلہ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پیمرا کو اس چینل کی بندش کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔
مشعال ریڈیو