وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپور میں احتساب بیورو کا سب آفس قائم کرنے کا حکم‘ نوٹیفکیشن جاری
میرپور (ثناءنیوز) آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے عوامی مطالبے پر میرپور میں احتساب بیورو آفس قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں چیئرمین احتساب بیورو کے حکم پر میرپور سے بیورو کے دفاتر مظفر آباد منتقل کر دیئے گئے تھے ۔