اسکا ئو ٹس کا عالمی دن 22 فروری کو منایا جا ئے گا
کراچی ( سٹی ڈیسک) دنیا بھر میں اسکائوٹوں کا عالمی دن 22فروری کو منایا جائے گا۔ پاکستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر صوبائی اسکائوٹس ایسوسی ایشنز اس حوالے سے خصوصی تقاریب کر ینگے جس میں اسکائوٹس تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکائوٹس کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوارٹرز پر ورلڈ اسکائوٹ ڈے کی تقاریب ہوں گی جن میں پرچم کشائی ، اسپتالوں میں جا کر مریضوں کی عیادت کرنا اور لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ سندھ کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کے مطابق حیدرا?باد میں اسکائوٹس ریلی نکالی جائے گی جبکہ خیر پور میں اسکائوٹس کیمپس لگایا جائے گا نیز کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بھی مختلف تقاریب منعقد ہوں گی اور کیک کاٹے جائیں گے ۔