بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے ڈکیتی ،راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیتی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث قربانہ ڈکیت گینگ کے سر غنہ قربان عرف قربانہ اور اس کے ساتھی فیصل عرف ٹوپی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ12موبائل فونز، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزموں نے ہنجر وال، مصطفی ٹائون، سبزہ زار، چوہنگ، شیرا کوٹ ، ستو کتلہ، مانگا منڈی اور قصور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی کی 23مزید وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔