سفید مکھی کے تدارک کیلئے کاشتکار کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں : ترجمان
لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات سے سفید مکھی کے تدارک کیلئے اقدامات کریں۔ سفید مکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی، جوار، تمباکو، سورج مکھی، لوسرن، برسیم، گوبھی، مولی، شکرقندی، بینگن، بھنڈی توری، خربوزہ، تربوز، مرچ، پالک، چپن کدو، ٹماٹر، پیاز، مٹر، آلولیچی، ترشاوہ پھل، انار، امرود، شہتوت، پپیتا، لیہلی، مکو، مینا،کرنڈ اور گارڈینیا پر پرورش پاتی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی خطرناک کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتاہے۔