برڈ فلوکا خدشہ، سعودی عرب نے افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی
ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے افغانستان سے برڈ فلو کے باعث مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ وزارت کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی نے یہ با ت کہی ہے۔