احسان شوکت کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب
لاہور (نامہ نگار) پرنٹ میڈیا کے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور (کرال) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں مقامی اخبار کے میاں رﺅف کو صدر، روزنامہ نوائے وقت کے سینئر کرائم رپورٹر احسان شوکت کو جنرل سیکرٹری جبکہ امداد بھٹی کو رابطہ سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں زاہد علی خان، یونس باٹھ، شاہد علی، فیاض ملک، حسنین شاہ، مرزا رمضان بیگ، شاہد رضوی، طارق مسعود، سلمان قریشی، شیخ اقبال، کامران مغل، لیاقت کھرل، عامر رانا، ارسلان تیموری، کاشف بٹ، تنویر خان، چودھری اسلم اور جام سجاد نے بھی شرکت کی۔