ارسا نے پنجاب کے حصے کا پانی کم کردیا، گندم کی آئندہ فصل متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ارسا نے پنجاب کے حصے کا پانی ایک بار پھر کم کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سیزن میں گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دریاﺅں میں پانی کم ہونے کے باعث منگلا اور تربیلا ڈیم میں گزشتہ سالوں کی نسبت تین ملین ایکڑ فٹ پانی کم ذخیرہ کیا جاسکا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پانی کی کمی کے باعث منگلا اور تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھرے نہیں جاسکے تاہم انتیس اگست تک غیر معمولی بارشوں سے صورتحال بدل سکتی ہے لیکن اس وقت منگلا ڈیم کو بارہ سو فٹ تک بھرنا بھی مشکل نظر آتا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر صوبوں نے پانی کا استعمال کم نہ کیا تو آئندہ سیزن میں گندم کی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔