سوچی سمجھی سازش کے تحت احتسابی عمل کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمدنے چیئرمین نیب کے اس بیان پرکہ’’احتساب کاالیکشن سے کوئی تعلق نہیں،کرپشن کاحجم اعدادوشمار سے آگے نکل گیا ہے‘‘پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین نیب کا بیان اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ ایک سوچی سجھی سازش کے تحت احتسابی عمل کونشانہ بنایاجارہا ہے۔ملک میں پہلی بار کسی بڑے سے جواب دہی شروع ہوئی ہے یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہئے۔ پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 436پاکستانیوں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑااحتساب وقت کاناگزیر تقاضا ہے۔ ملک میں روزانہ12ارب روپے جبکہ سالانہ 4320ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے جوکہ بہت بڑالمحہ فکریہ ہے۔