کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کردیئے گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبے بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کوگیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے جس کے باعث آج صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک تمام سی جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے۔ سوئی سدرن نے آئندہ ہفتے کے لیے بھی سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق منگل، جمعرات اورہفتے کے دن سی این جی بند رہے گی.