وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز اپنے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں،عوامی نمائندوں کی تجاویز اور سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ملتان میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے وہاڑی، ملتان، بارتھی اور فاضلہ کچھ کے دوروں کے دوران عوامی مطالبات پر رپورٹ مانگ لی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی تجاویز اور سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب لاہورنہ آنا پڑے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے افسر دن رات محنت کر یں اورعوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دیں، مسائل کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خود میٹنگ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے دور دراز علاقوں میں پولیس کا گشت دوبارہ شروع کروایا جائے، افسران مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں، عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔خیال رہے عثمان بزدار کی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنر، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024