مشہور غزل گائیک استاد امانت علی خان کو بچھڑے 38 برس ہوگئے
لاہور (این این آئی) غزل گائیکی کو نئی پہچان عطا کرنے والے پٹیالہ گھرانے کے سپوت استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 38 برس گزر گئے۔ موسم بدلا رت گدرائی اور اس جیسی کئی غزلیں اور گیت آج بھی ان کے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔ موسیقی کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں معجزاتی کہا جاتا ہے۔ راگ راگنیوں کو تسخیر کرنے والے فن کاروں میں ایک بڑا نام استاد امانت علی خان کاہے۔