وزیراعظم کی ایران اور سعودی عرب میں ثالثی قابل تحسین ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں وزیر اعظم کا ایران اورسعودی کے درمیان ثالثی کا قابل تحسین ہے پاکستان نے ہمیشہ عالم اسلام کو جوڑنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفارروپڑی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو لڑا کر اپنے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کی ہے یہ وقت عالم اسلام کے متحد ہونے کا ہے ہمارا دین بھی ہمیں اتحاد اور باہمی رواداری کا درس دیتا ہے۔ دنیا میں مسلمان لاوارث کسمپرسی کے عالم میں پائے جاتے ہیں تو اس کی وجہ ہمارا آپس میں اتحاد کا فقدان ہے۔ چوہوں کے پجاری ہندو آج خون خوار درندے بن مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے دل سوز واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور عالمی دہشت گرد بھارت کوکشمیریوں پر مظالم سے باز رہنے کیلئے دباؤ ڈالے۔