ایلوپیتھک کی جگہ طب یونانی کی طرف عوام کا رحجان بڑھ رہا ہے: ڈاکٹر ضابطہ خان
لاہور(نیوزرپورٹر)طب یونانی ایک مستند قابل اعتماد،قدرتی اور سائنٹفک طریقہ علاج ہے ، پوری دنیا ایلو پیتھک ادویات کے کثرت استعمال سے ہونے والے نقصانات اور مابعد اثرات سے پریشان ہو کر علاج معالجہ کے لیے قدرتی طریقہ علاج کی جانب راغب ہورہی ہے ، مگر ہمارے ملک پاکستان میں کوئی مناسب سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، ان خیالات کا اظہار صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کیا۔