واقعہ کربلائے انسانیت کو قربانی کا درس دیتا ہے : رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (خبر نگار) راجپوت، سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ محرام الحرام امن، سلامتی اور قربانی کادرس دیتا ہے شہدائے کربلا نے انسانیت کو جو سبق دیا وہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہیگا۔ پاکستان اور امت مسلمہ کو مسائل سے نجات کیلئے اتحاد اور اتفاق کا راستہ اپنانا ہوگا۔ عوام اسلام سازشوں کیخلاف متحد ہوجائے۔ ہمارے دشمن ہمیں لڑاکر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں ۔ واقعہ کربلا نے قربانی کی جو مثال قائم کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔