رواں برس اینٹی نارکوٹکس فورس نے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی
لاہور (میاں علی افضل سے ) اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے پنجاب میں رواں سال اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے 163مقدمات درج کئے اور 219ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات میں بھارت سے سمگل ہو کر پاکستان آنیوالی شراب کی بوتلیں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں جبکہ 4سالوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد 1ہزار 77ہو گئی اور مجموعی طور پر 781مقدمات درج کئے گئے ہیں نوجوان نسلوں کو تباہی سے بچانے اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی بھرپور کارروائی جاری ہے 4سالوں میں مجموعی طور پر فورس کی جانب سے 1296.197کلو ہیروئن گرام، 7285.062 حشیش گرام، 880.52 کلو افیون گرام اور 3.208 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی۔ 2015 میں 320.778 کلو گرام چرس، 1000.225 کلو گرام حشیش، 237.650 کلو گرام افیون اور 1,450 کلو گرام کوکین برآمد کی گئیں 2014 میں 407.278 کلو گرام ہیروئن، 2 ہزار 185 کلو گرام حشیش، 177.610 کلو گرام افیون اور 1.600 کلوگرام کوکین برآمد کرکے 228 مقدمات درج کرتے ہوئے 328 ملزمان کو گرفتار کیا گیا 2013 میں 293.375 کلو گرام ہیروئن، 1643.330 کلو گرام حشیش، 262.730 کلو گرام افیون اور 0.158 کلو گرام کوکین برآمد کرکے 190 مقدمات درج کرتے ہوئے 266 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2012 میں 200 مقدمات درج کرکے 264 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 274.766 کلو گرام ہیروئن، 2 ہزار 456 کلو گرام حشیش اور 202.530 کلو گرام افیون برآمد کی گئی اس کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں سے بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔