غزہ: اسرائیلی پولیس نے ڈچ رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا، فصل کو آگ لگا دی
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران فلسطینی نواز ڈچ قانون ساز کو گرفتار کر لیا۔ بحیرہ روم یورپ میں انسانی حقوق کے مانیٹر کے مطابق مسلمان ڈچ ایم پی توناہان وزو نے فلسطینی جھنڈا اٹھایا ہوا تھا جب انہیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ کوزو مسجد اقصیٰ کا دورہ کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے ۔ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر برملا تنقید کرتے ہیں۔دوسری جانب صہیونی آبادکاروں کے جتھے نے مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں سیر القبلی قصبے میں فلسطینیوں کی ملکیتی زرعی زمینوں کو آگ لگا دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریباً 60 صہیونی آبادکاروں نے قصبے کے جبوبی حصے پر دھاوا بولا اور وسیع زرعی رقبے کو آگ لگا دی اور فلسطینیوں کے گھروں پر پتھرائوکیا۔دغلش نے کہا کہ مقامی رہائشیوں کی مداخلت کے بعد صہیونی آبادکاروں کے ساتھ جھڑپیں پھوٹ پڑیں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کا تحفظ حاصل تھا۔ایک الگ واقعہ میں متعدد اسرائیلی آبادکاروں نے بیت المقدس قدیم شہر میں الخواجہ اور آل العطارین کے بازاروں میں فلسطینی تاجروں پر حملہ کیا اور انہیں سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین نے کہا کہ یہودیوں نے ان بازاروں میں متعدد تاجروں کو ہراساں کیا اور کچھ پر مرچ سپرے سے حملہ کیا۔قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین فلسطینی اغواکر لئے۔