گاڑی کی ٹکر سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم زخمی
مانسہرہ (اے پی پی)مانسہرہ میں بالاکوٹ بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ مانسہرہ بالاکوٹ بائی پاس پر یوٹیلٹی سٹور عطرشیشہ کا ملازم نعیم سواتی سڑک کراس کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کو مقامی ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا ہے۔ گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔