لیاری میں الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا قیام
کراچی (پ ر)الخدمت کراچی کے تحت لیاری میں چائلڈ پرٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔افتتاح الخدمت کے شعبہ تعلیم کے سربراہ انجینئر اعجاز احمد نے کیا۔چائلڈ پروٹیکشن سینٹرمیں اسٹریٹ چلڈرن کو تعلیم کے ساتھ اخلاقی وسماجی تربیت بھی دی جائے گی ۔اس موقع پر سرفراز شیخ ،ابوبکر،ہارون راجپوت ،محمد خالداور امیر جان بھی موجود تھے ۔افتتاح کے بعد انجینئر اعجاز احمد نے کہا کہ الخدمت اسٹریٹ چلڈرن کو تعلیم دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا چاہتی ہے ۔ان کے اخلاق وکراد کی تربیت کر کے انہیں بہترین فرد بنایا جا سکتا ہے