رمضان کا مہینہ امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا انعام ہے:پیر نصیر قادری
فیروزوالہ (نامہ نگار) ممتاز عالم دین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ رمضان مبارک کا مہینہ امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا انعام ہے۔ رمضان مبارک اللہ کی طرف ایک معزز اور بابرکت مہمان ہے جو ہمارے لئے بہت ساری نعمتیں اور برکتیں لیکر آتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں ایک فرض کا ثواب 70 فرضوں کے تک بڑھادیاجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد جامع مرکزی مسجد لبیک یارسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں استقبال رمضان مبارک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔