زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، پولیس نے وکلاء کی ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار احمد نعیم نے گزشتہ روز سماعت میں ملزم حاضر علی کی ضمانت خارج کردی ۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ موکل کیخلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایاگیاہے، پولیس کو بیگناہی کے ثبوت بھی فراہم کئے ہیں ٹرائل کورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ تفتیش میں ملزم قصور وارہے۔