بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کو بتائیں کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے: بلاول بھٹو
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی اوورسیز کے عہدیداروں سید زاہد عباس اورعلی اصغرشاہد کی زیرقیادت وفد نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کارکن پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا کو باور کرا سکتے ہیں کہ محترمہ بینظیربھٹو شہید نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی۔ موجودہ حکومت کے دور میں بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا۔ انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک آباد اپنے ہم وطن بھائیوں سے رابطے میں رہیں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ان کے مسائل حل کرائیں۔