مہمند ایجنسی، پولیو ورکرز سپرد خاک سرچ آپریشن میں 39 افراد گرفتار
مہمند ایجنسی (نامہ نگار ) مہمند ایجنسی، گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک۔ سرچ آپریشن کے دوران شہید سپاہی کا نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ادا کی گئی۔ لاپتہ پولیو ورکرز کو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچا دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اجتماعی ذمہ داری میں 39 افراد گرفتار۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ امان غنڈی میں پولیومانیٹرنگ ٹیم مہم جاری رکھنے کی غرض سے ڈیوٹی میں مصرف تھے کہ شام کے وقت نامعلوم افراد نے پکڑ کر ٹیم کے پولیو ورکرز واجد ولد ارسلا خان سکنہ یوسف خیل تحصیل حلیمزئی اور صلاح الدین سکنہ باجوڑ ایجنسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیئے۔ جبکہ شیر محمد، افتاب احمد، واصف ، محمد صادق اور ڈرائیور لاپتہ ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کے آس پاس سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک ایف سی اہلکار سمیت ایک خاصہ دار فورس کے اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرچ آپریشن میں رات گئے کاروائی کے دوران لاپتہ افراد کو بازیاب کر ا لیا گیا جکبہ مقتولین کی لاشیں غلنئی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اور بازیاب افراد کو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچا دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کہ آیا دہشت گردی کا یہ واقعہ پولیو ٹیم کو ٹارگٹ کرنا تھا یا عام دہشت گردی کر کے خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
پولیو ورکرز/ سپردخاک