نبی کریمؐ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردادکا خیرمقدم کرتے ہیں:ڈاکٹر سعید عنایت
لاہور( خصوصی نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر ڈاکٹر سعید احمد عنایت ،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا ڈاکٹراحمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے سندھ اسمبلی میں حضور اکرمؐ کے اسم مبارک کے ساتھ ’’خاتم النبیین‘‘ لازمی لکھنے اور بولنے سے متعلق قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی نیک شگون قرار دیاہے۔