پی پی رہنما سردار چانڈیو نے میرے والد چچا اور دادا کو قتل کرایا،دوشیزہ کی وڈیو وائرل
کراچی( وقائع نگار) باپ چچا اور دادو کو قتل کیا گیا اب مجھے بھی مارنا چاہتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مجھے تحفظ دیں۔ یہ اپیل میہڑ دادو سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خود کو سندھ اور پاکستان کی بیٹی قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے کی ہے لڑکی نے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے اس کے چچا اوردادا کو میہڑ میں قتل کیا گیا تھا۔ اس کے ذمہ دارپیپلزپارٹی کے سردار چانڈیو ہیں۔ اب مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔