علماء کو متحد ہو کر دفاع پاکستان کے لئے سیاست میں آنا ہوگا : پیر نصیر قادری
فیروزوالا (نامہ نگار) جے یو پی (نورانی گروپ) لاہور کے صدر الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاست میں سیاستدانوں نے سیاست کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ اسے مذاق بنا رکھا اور سیاست کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ علماء نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس لئے اب بھی علمائے کرام کو متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کرنے کیلئے سیاست میںآ کر ملکی صورت حال کو بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام کامران پارک میں دی جانے والی افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔