مناسک حج کی سمعی و بصری تربیت کے انتظامات
مکرمی: اس سال حج2017ءکیلئے پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد حجاز مقدس جائیں گے ہر سال یہ حقیقت مشاہدہ میں آتی ہے کہ عازمین حج کی اکثریت مناسک حج کی مکمل عملی و بصری تربیت لئے بغیر ہی روانہ ہو جاتی ہے۔ واپسی پر پتہ چلتا ہے کہ مناسک عمرہ اور مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران لاعلمی کی بنا پر بہت سی غلطیاں سرزد ہو گئیں ہیں اور کئی مناسک ادا نہ ہو سکے اور نہ ہی ان غلطیوں کا دم یا کفارہ ادا کیا گیا۔ اس طرح ان کا حج و عمرہ ناقص رہ جاتا ہے۔ حج پر جانے والے مرد اور خواتین کو چاہیے کہ وہ حجاز مقدس روانگی سے قبل مناسک حج کی ادائیگی کی عملی، سمعی و بصری تربیت لازمی لیکر جائیں۔ 1978ئسے قائم شدہ بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ راولپنڈی نے اس سال بھی عازمین حج کی سمعی، بصری اور عملی تربیت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تربیت کے یہ پروگرام انشاءاللہ عیدالفطر کے بعد ہر اتوار صبح 9بجے تا 2بجے دوپہر ہونگے۔ تربیت بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔ تربیت لیکچرزاورملٹی میڈیاوڈیو پریزینٹیشن کے زریعہ دی جاتی ہے پہلا پروگرام انشاءاللہ اتوار 02جولائی2017ئ، دوسرا پروگرام 09 جولائی ،تیسرا 16 جولائی ،چوتھا 3 2جولائی، پانچواں 30 جولائی، چھٹا 06اگست ، ساتواں 13 اگست اور آ ٹھواں پروگرام اتوار 20 اگست 2017 ءکو ہوگا خواتین عازمین کو خواتین ماسٹر ٹرینرز تربیت دیں گی۔ پروگرام کے دوران حج لٹریچر اور ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت مناسک حج و عمرہ کا لکھا ہوا معروف کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ تقیسم کیا جائے گا۔ خواہشمند جوابی ڈاک لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلا معاوضہ منگوا سکتے ہیں۔
(ڈاکٹر خالد محمود، بصری تربیت گاہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن،:0333-5207070 راولپنڈی)