بحریہ یونیورسٹی کراچی میں دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انٹرنیشنل میری ٹائم ورکشاپ کا عنوان سی پیک کے تناظر میں میری ٹائم ایجوکیشن اور ریسرچ تھا،انٹرنیشنل میری ٹائم ورکشاپ میں چین, ترکی اور ہانگ کانگ کے ماہرین نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں میری ٹائم آپریشنز کے مختلف پہلوؤں اور چیلنجز کی جانب توجہ دلانا اور اس سلسلے میں ریسرچ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر کی بہتری اور ترقی کے لئے پر عزم ہے وائس چیف آف نیول اسٹاف کا کنہا تھا کہ بلیو اکانومی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024