ڈکیتی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر)گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے نقدی،موبائل فونز،اسلحہ و دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن گلشن ِ اقبال محمد امتیاز کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال محمد امتیاز نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ رضا بلاک قبرستان کے قریب چھاپہ مار کر3رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میںندیم شہزاد، منیر اور طاہرشامل ہیں۔