وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر ناکے‘ لوگوں کی مشکلات میرا بجٹ 200 روپے ماہانہ بڑھ گیا‘ پرویز خٹک سے پشاور یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر کا شکوہ
لندن (بی بی سی) جناب وزیر اعلیٰ صاحب ’گزشتہ ماہ میرے گھر یلو بجٹ میں دو سو روپے ماہانہ کا اضافہ صرف اس لیے ہوا کہ آپ نے اپنی ذاتی رہائش گاہ کے سامنے سڑک کو حفاظت کی خاطر بند کر دیا ہے، اس لیے مجھے اب طویل چکر لگا کر جانا پڑتا ہے‘۔ یہ الفاظ ایک ریٹائرڈ پروفیسر نے ایک خط میں لکھے ہیں۔ یہ خط وزیر اعلیٰ کے پتے پر نہیں روانہ کیا گیا بلکہ اس خوف سے کہ شاید وزیر اعلیٰ کو ان کے کارندے یہ خط نہیں دے پائیں گے اس لیے پروفیسر صاحب نے یہ خط فیس بک پر ہی اپ لوڈ کردیا ہے۔ یہ خط پشاور یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹکل سائنس کے ریٹائرڈ پروفیسر اقبال تاجک نے خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے بڑے وعدے اور دعوے کیے تھے جن میں ایک یہ تھا کہ وہ شہر سے یہ ناکے ہٹا دیں گے کیونکہ لوگ تو تنگ ہیں ہی وہ خود بھی ان غیر ضروری ناکوں سے پریشان ہیں۔ پروفیسر اقبال تاجک سے اس بارے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ در اصل لوگ ان چیزوں سے اب بہت تنگ ہیں لیکن کوئی بول نہیں رہا اس لیے انھوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔