وزیراعظم کا دورہ افغانستان، ہمسایہ ملک میں امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ راجہ پرویز اشرف
افغان نیشنل فرنٹ کے وفد کی قیادت احمد شاہمسعود کے بھائی احمد ضیا مسعود نے کی، اس موقع پر راجہ پرویازشرف کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کی بہتری کیلئے وہاں کی تمام جماعتوں سے مظبوط تعلقا ت قائم رکھنا چاہتا ہے، اپنی روانگی سے قبل اسلام آباد کے چکلالہ ائیربیس پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اہم موقع پرافغانستان کا دورہ کررہے ہیں جس میں دو طرفہ تعلقات ، دہشت گردی کی روک تھام اور افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملوں پر بھی بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی استحکام کیلئے پاکستان نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں،عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف افغانستان کے مختصر دورے میں افغان صدرحامد کرزئی اور وہاں موجود برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ حنا ربانی کھر ، مشیرداخلہ رحمان ملک اور وزیر مملکت برائے تجارت عباس آفریدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔