رشوت وصول کرتے ہوئے اے ایس آئی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
ملتان،خانیوال (کرائم رپورٹر،خبر نگار) اینٹی کرپشن ٹیم نے خانیوال میں چھاپہ مار کر تھانیدار کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا‘ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ چھب کلاں میں تعینات اے ایس آئی افتخار حسین تفتیش میں ریلیف دینے کے لئے جمشید نامی شہری سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا جسے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال محمد شاہد شریف اور علاقہ مجسٹریٹ ظفر اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔