مکرمی! یہ لکھتے ہوئے مجھے فخرمحسوس ہورہاہے کہ الحمداللہ!پاکستان امن کاگہوارہ بن چکاہے۔پاکستان مین ہرطرف بین الاقوامی معیارکے کے مقابلے اور سرگرمیاں منعقدہورہی ہیں۔جس کی واضح مثال گزشتہ ہفتے کی پاکستان بھرکی بین الاقوامی سرگرمیاں ہیں۔ پاکستان نے سب سے پہلے تو کبڈی کے اکھاڑے میں روایتی حریف بھارت کو کانٹے دار مقابلے سے مات دی۔مقابلہ ایسا تھاکہ میدان میں پائوں دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ جو گرائونڈ نہیں آسکے تھے وہ ٹی وی کے آگے براجمان تھے۔ اسی وقت میلبورن کرکٹ کلب کی ٹیم کمارسنگاکارا کی کپتانی میں لاہورمیں میچ کھیل رہی تھی اورپاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگی ہوئی تھی۔اسی طرح پاکستان کی شان،آن اور وطن کی بیٹی ماحورشہزادنے نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کیا۔اورایک بارپھروطن کی شان میں اضافہ کیا۔ ماحورشہزادکئی بین الاقوامی مقابوں میں فتح یاب ہوکرپاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں۔ایک اور بین الاقوامی معیارکامقابلہ چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کاشاندارانعقادکیاگیا۔جس کیلئے ٹی ڈی سی پی،مقامی انتظامیہ بہاولپوراور حکومت پنجاب کی بڑی کاوش شامل تھی۔اب ایک اور عالمی سطح کا ٹورنامنٹ پاکستان سپرلیگ کامیلہ سجنے کوہے۔تمام ترانٹرنیشنل پلیئرزپاکستان آچکے ہیں۔انہی دنوں وہ مختلف شہروں میں اپنے پریکٹس میچزکھیل رہے ہیں۔پورا مہینہ پاکستان کے کرکٹ کے میدانوں میں ہرطرف قومی وبین الاقوامی کھلاڑی جلوہ افروز ہوتے نظرآئے گے۔اس سے پہلے کی اگربات کی جائے توسری لنکااوربنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان آئیں اورشاندارمقابلے ہوئے۔برطانوی جوڑے کاپاکستان آنااورپھرپورا پاکستان گھومنا،مقامی ثقافت کے رنگ میں ڈھل جانااورپھربے خطرپاکستان کے سیاحتی مقامات کے دورے کرنااس بات کی نشانی ہے کہ پاکستان سچ میں امن کا گہوارابن چکاہے۔ (عبدالوحید ربانی۔ لاہور)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024