مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے چھاپے دو بھائیوں سمیت 5افراد گرفتار فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے چھاپے اور محاصرے،سابق مجاہد کے دو بھائیوں سمیت 5افراد گرفتار کر لئے جبکہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔قابض فورسز کی لوگوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال،خواتین اور بچوں سمیت اہل خانہ پر تشدد، ،بھارتی سورماو¿ں نے کئی نجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،عوام کا شدید احتجاج،اہلکاروں پر پتھراو¿،مساجد سے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے ۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ، ترال اور ہندوارہ کے درجن بھر دیہات میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ حاجن میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔کریم آباد پلوامہ میں کریک ڈاﺅن کے دوران توڑ پھوڑ اور مارپیٹ کے بعد ایک سابق جنگجو کے دو بھائیوں سمیت5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔واقعہ کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ رات گئے پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری تعداد نے کریم آبادگاﺅں کو محاصرے میں لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار دیواریں پھلانگ کر رہائشی مکانوں کے صحنوں میں داخل ہوئے۔اس دوران کئی گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد فورسز اہلکاروںنے بغیر کسی اشتعال کے گھروں میں گھس کر نہ صرف لوگوں کی بلا لحاظ عمر و جنس شدید مارپیٹ کی بلکہ تعمیرات اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ادھر کھٹوعہ میں 8سالہ آصفہ کی عصمت ریزی اور مابعد اسے قتل کرنے میں ملوث ایک ایس پی او کے حق میں بھاجپا کے ایک لیڈر کی حماتیوں کیساتھ ترنگا لہرا کر احتجاجی ریلی نکالنے کو ریاست کی سبھی مزاحمتی، سیاسی ، مذہبی،سماجی اور دیگر جماعتوں نے بدترین فرقہ واریت قرار دیا ہے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا لیڈر کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی سے ریاست میں فرقہ پرستی کے رجحان کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت علی گیلانی‘ میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو طویل عرصے بعد میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ لے جایا گیا جہاں ان کے پیس میکر کے علاوہ یورولاجی چیک اپ کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے گیلانی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے علاوہ الٹراساونڈ اور دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کرائے ۔ اس دوران گیلانی نے علیل محمد یسین ملک کی بھی عیادت کی۔ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
کشمیر