بطور چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت فیصلےکرنے سے گریز نہیں کریں گے: محمدوسیم
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھے کہ انہیں باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اب وہ ایک نئے کردار میں پاکستان کی خدمت کریں گے، وہ اس نئے رول میں بہترین کام کرنے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور سال 2021 میں پاکستان کو زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے، وہ اس عرصے میں شارٹ ٹرم گولز کے ساتھ ساتھ لانگ ٹرم گولز بھی تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت فیصلےکرنے سےبھی گریز نہیں کریں گے۔