بابو عمران قریشی و دیگر وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رفیق حجاج کمیٹی کے بابو عمران قریشی، میاں انجم حفیظ قریشی، میاں اشعر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی اور زیارت مدینہ کے بعد گذشتہ روز شام سعودی ایئر لائنز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، ان کے استقبال کیلئے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر احباب نے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتے ہوئے انھیں اس مقدس فریضہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔