وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے۔اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے، کچھ لوگ اسلام آباد کیلئے اسلام کو استعمال کرتے ہیں ،عمران خان اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے، ناموس رسالت پر جو کچھ عمران خان نے کیا وہ کوئی نہ کرسکا۔ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں لیکن موقع پرست یہ نہیں جانتے کہ عمران خان نے شکست نہیں سیکھی،ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،انسانیت کی خدمت کرنیوالاعظیم ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ بعض لوگ اسلام آباد کیلئے اسلام کواستعمال کرتے ہیں،وزیراعظم ملک کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں،ناموس رسالتۖکیلئے جوکام عمران خان نے کیا وہ کوئی نہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ،جس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،اللہ نیت کا پھل دیتاہے،اللہ آپ کو نیت کا پھل دے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، حکمرانی دیتا ہے اور چھین بھی لیتا ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ حکمرانی ہماری وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا ہے، عمران خان کے ساتھ سیاست میں آیا ہوں اور ان کے ساتھ جائوں گا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024